عرب اسلامی سربراہی اجلاس: سعودی ولی عہد کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا مطالبہ
(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی جارحیت کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاض میں ہونیوالے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے، ہم نے دو ریاستی حل کی حمایت کیلئے عالمی سطح پر روابط شروع کیے ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا، محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہم لبنان کی خود مختاری کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوجی کی جانب سے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔