اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جلد دورہ کروں گا، صدر مملکت کا چینی ہم منصب کے خیرسگالی پیغام پر اظہار تشکر

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر اظہار تشکر کیا ہے۔

چینی صدر نے اپنے 3 نومبر کے خط میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے زخمی ہونے پر تشویش اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، چینی صدر  نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا اعادہ کیا اور آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی۔

صدر مملکت نے چینی ہم منصب کے خیرسگالی کے پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا، مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" کی اہمیت کو اجاگر کیا، چینی صدر  نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے عزم پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور پاک چین تعلقات آگے بڑھانے میں اُن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے