اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں، عظمیٰ بخاری

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا جنہوں نے امریکی غلامی کے خلاف جنگ لڑنی تھی وہ امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں، صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا، صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور اور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، گنڈاپور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلیٰ ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے، نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے، سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں، جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے