اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں کی آسٹریلیا مخالف تاریخی فتح پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نےبھی لب کشائی کردی

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر گرین شرٹس اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر 22 برس بعد آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دی۔وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا  تھا کہ  رضوان نے بطور کپتان فاسٹ باولرز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا، کبھی 2 اوور کا اسپیل کروایا کبھی 5 اوورز کا اسپیل کروایا، جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت پڑی تو انہوں نے حارث رؤف کو استعمال کیا اور بریک تھرو حاص کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے