اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں دوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیوز) دوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، جس کا شاندار افتتاح الحمرا ہال لاہور میں کیا گیا اور پہلے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ٹیبلو بھی پیش کیا گیا۔

الحمرا میں رنگا رنگ تقریب کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم اور معروف اداکارہ سویرا ندیم نے شمعیں روشن کر کے تقریب کا افتتاح کیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد اجوکا تھیٹر کا خصوصی گیت بھی لانچ کیا گیا، تقریب میں اداکارہ سویرا ندیم  نے اجوکا کے سفر کے حوالے سے گفتگو کی اور ماضی کی یادیں تازہ کیں۔

تقریب میں وہاب شاہ اور ان کے گروپ کی منفرد پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے، پرفارمنس میں ایک جانب صوفی رنگ کی عکاسی کی گئی تو دوسری جانب پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے ایک جذباتی خراجِ تحسین پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا، اجوکا تھیٹر کی انتظامیہ کے مطابق فیسٹیول 9 سے 17 نومبر تک الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں جاری رہے گا اور اس میں 11 ممالک کے تھیٹر گروپس شرکت کریں گے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم نے بتایا کہ 9 روزہ فیسٹیول لاہور آرٹس کونسل اور حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے، تقریب میں بھارت سے 16 رکنی تھیٹر گروپ سمیت امریکا، سوئٹزرلینڈ، ترکی، نیپال اور دیگر ممالک سے فنکار شرکت کے لیے لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ نامور بھارتی ہدایت کار کیول دھالیوال اور ان کے ساتھ سوئس گروپ بھی جلد یہاں پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا کا مشہور تھیٹر گروپ "لمٹے" بھی شرکت کرے گا، تقریب کی خاص بات اجوکا تھیٹر کا مشہور ڈراما "دارا" تھا، جسے خاص طور پر افتتاحی تقریب کے لیے پیش کیا گیا، ڈرامے نے اجوکا کے روایتی رنگ میں نئی سوچ کو شامل کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیسٹیول آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس میں پاکستان اور دیگر ممالک کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کریں گے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے