(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا۔
واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔دوسری جانب حکومت پاکستان نے بھارت کو اس عمل پر منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر پیچھے نہیں ہٹے گا ،بھارت نہیں آئے گا تو خطرناک حد تک جائیں گے، سٹیڈیم بن رہے ہیں سکیورٹی اچھی ہے بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا نہیں کھیلتا تو 60 فیصد نقصان ہوگاجبکہ پاکستان نہیں کھیلتا تو 30 فیصد نقصان ہوگا۔