اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا پرتھ میں فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31ویں اوور کی آخری گیند پر میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔

پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان نے 30 اور بابر اعظم نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔

 میزبان آسٹریلیا کے بیٹرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور محض 20 رنز پر پہلی وکٹ گنوا بیٹھے، کینگروز کی جانب سے شان ایبٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اوپنر میتھیو شارٹ 22، آرون ہارڈی 12، ایڈم زمپا 13 رنز بنا سکے۔

 کپتان جوش انگلیس سمیت کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، جوش انگلیس اور جیک فریزر نے 7،7 رنز بنائے جبکہ کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، گلین میکسویل اور لانس مورس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 3،3، حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر تھی۔

پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

یاد ہے کہ اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ 

پاکستانی سکواڈ:
پاکستان کو سکواڈ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
کینگروز الیون:
آسٹریلیا کے سکواڈ میں میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس (کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے