اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ کا روگ، دھواں چھوڑتی تمام گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیوز) سموگ کا روگ ۔۔۔ پنجاب حکومت خاتمے کیلئے پرعزم، دھواں چھوڑتی تمام گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ پنجاب نے ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف حتمی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے بتایا کہ پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی فوری سروس یقینی بنائیں بصورت دیگر بھاری چالان کیا جائے گا، شہری اپنے فون سے 15 پر ایکسٹینشن نمبر 6 ملا کر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی اطلاع دیں، انسانی زندگی کو خطرات لاحق کرنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے