10 Nov 2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج (10 نومبر) کو ریاض پہنچیں گے، کل عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔