اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں سموگ کی شدید صورتحال آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہور نیوز) شہر میں سموگ کی شدید صورتحال آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں آج بھی فضائی آلودگی 700 اے کیو آئی سے زائد رہی، موسمیاتی ماہرین نے مزید خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، سموگ کی شدید صورت حال آئندہ دو سے تین دن مزید رہنے کا امکان ہے۔

چندی گڑھ، سہارن پور، نئی دہلی، ہریانہ، جالندھر اور جے پور سے مشرقی ہواؤں نے لاہور، ملتان اور ملحقہ علاقوں میں فضائی آلودگی بڑھا دی۔

لاہور میں 4 کلومیٹر اور ملتان میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سمت شمال سے جنوب کی طرف ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سہ پہر کے بعد مغرب سے مشرق کی طرف ہوا کا رُخ اور رفتار بدلنے سے سموگ میں کمی آ سکتی ہے۔

پنجاب حکومت کا اینٹی سموگ آپریشن بھی جاری ہے، سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور دھول مٹی صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے گرائے جا رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ شہری ماسک پہنیں، بیمار ہونے سے بچنے کیلئے گھروں پر رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے