اپ ڈیٹس
  • 332.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مریم نواز شریف

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا یوم اقبالؒ پر عظیم مفکر اور شاعر علامہ اقبالؒ کی فکر و بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نسل نو کے لئے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا پیغام خودی اور بیداری ہے، نوجوان نسل کو فکراقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے، شکوہ اور جواب شکوہ علامہ اقبالؒ کی لازوال تخلیقات ہیں، علامہ اقبالؒ کی شاعری اردو زبان پر لازوال احسان ہے، فارسی کلام بھی اپنی مثال آپ ہے، کلام اقبالؒ کو تعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اور پاکستان کو سربلند کرنے کا عہد کرتے ہیں، علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور افکار پر عمل ہی ان سے عقیدت کا بہتر طریقہ ہے، علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو بیداری کا پیغام دیا اور دو قومیت کا شعور بیدار کیا، علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجواناں برصغیر کو بلندی کردار کا شعور دیا۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا علامہ اقبالؒ کی فکرانگیز شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحرک اور بیدار قوم میں تبدیل کر دیا، شاعر مشرق کی فکر اور سوچ کے مطابق پنجاب کے دہقان کو خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ”ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا ……دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا“ میرے پسندیدہ اشعار میں شامل ہیں، ”میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو.....نیک جو راہ ہو، اس رہ پہ چلانا مجھ کو“بچوں کیلئے میری دعا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے