اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف نے ثقلین مشتاق اور شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر میں اہم سنگ میل اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام سے ابھرنے والے حارث روف نے 30 اکتوبر 2020 کو ون ڈے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے انہوں نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ اس عرصے (حارث کے ڈیبیو سے اب تک) میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں جبکہ عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔حارث کی یہ کارکردگی پاکستان کے کسی بھی باؤلر کے کیریئر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں۔

ایڈیلیڈ میں 5 وکٹیں لے کر انہوں نے سپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔دنیا کے دیگر فاسٹ باؤلرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عمان کے بلال خان کی 83 وکٹیں بھی 39 میچز میں ہیں۔نیپالی سپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی 39 ون ڈے میچز میں 93، افغانستان کے راشد خان نے 90 اور انڈیا کے کلدیپ یادوو نے 77 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے