اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف تاریخ ساز فتح، ویلڈن گرین شرٹس: چیئرمین پی سی بی

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخ ساز فتح پر قومی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، باؤلرز حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ پکڑے، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے پاکستان کو 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی، بہترین پرفارمنس پر حارث رؤف، شاہین آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق تحسین کے مستحق ہیں۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے، آسٹریلیا کے خلاف بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے میدان میں ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا اور نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا اور آئندہ میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،امید ہے قومی کرکٹرز آنے والے میچوں میں بہترین پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔  

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے