07 Nov 2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا 18 واں اجلاس گیارہ نومبر دوپہر دو بجے طلب کیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔