اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سموگ سے بچاؤ کیلئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خواجہ عمران نذیر

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے سموگ سے بچاؤ کیلئے ہر شہری کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا ہسپتالوں اور مارکیٹ میں ادویات کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مارکیٹ میں فیس ماسک کی قلت پیدا نہ ہو، شاہراہوں پر شہریوں میں ماسک تقسیم کرنے کا مقصد انہیں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا سموگ سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت نے پیشگی اقدامات شروع کر دیئے تھے، شہریوں کے تعاون سے ڈینگی کی طرح سموگ پر بھی قابو پا لیں گے، سموگ سے بچاؤ کیلئے ہر شہری کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک لازمی پہنیں۔

ان کا مزید کہنا تھا اس وقت ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہو چکا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیئے ہیں، لاہور سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملتان، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سمیت دیگر شہر بھی سموگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے