اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم  نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا اور ایران پر اسرائیل کے حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں  نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے اصولی مؤقف پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے ایران کے نقطہ نظر سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے