اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی اسمبلی میں ججز کی تعداد، سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کے بل منظور

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کے بل کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے۔

2 گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ  نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے منظور کر لیا گیا، اپوزیشن کی طرف سے شدید مخالفت کی گئی اور ایوان میں نو نو کے نعرے لگائے گئے۔

اس دوران وزیر قانون  نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کیا، وزیر قانون  نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل ایوان میں پیش کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 تک کی جا رہی ہے، وزیر قانون نے کہا کہ آئینی عدالت بنائی ہے اس کیلئے بھی ججز چاہئیں تھے، ججز کی تعداد بڑھانے کا مقصد زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم کرنا ہے۔

سپریم کورٹ ججز کی تعداد 34 کرنے کی قانون سازی پر کارروائی شروع کر دی تاہم اس دوران اپوزیشن کا ایوان میں شور شرابہ جاری رہا، اس موقع پر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل منظور کر لیا، بل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ سپریم کورٹ میں اب ججز کی تعداد 33 ہو گی۔

اعظم نذیر تارڑ  نے اسلام آباد ہائی کورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2024 بھی ایوان میں پیش کر دیا، وزیر قانون  نے کہا کہ بل کا مقصد اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنا ہے، قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائیکورٹ ایکٹ 2024ء منظور کر لیا گیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس اور اسلام آباد ہائیکورٹ ایکٹ 2024ء ترمیمی بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے ایوان میں پیش کیے۔

 سروسز چیفس کی مدت 5 سال کرنے کا بل منظور

 قومی اسمبلی میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں تمام بلز ضمنی ایجنڈے کے ذریعے لائی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 1952 قومی اسمبلی میں پیش کیا، پاکستان نیوی ترمیمی بل اور تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی نے سروسز چیفس کی مدت 5 سال کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، اس کے علاوہ پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی نے منظور کیا، بل کے تحت پاک فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا، تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل کی بھی کثرت رائے سے منظوری دے دی، سپیکر  نے بلز کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 05 نومبر صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے