اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت دفاع کے جہازوں کیلئے 1.8 ارب ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہورنیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے جہازوں کیلئے 1.8 ارب ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت تجارت کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ پر غور ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم آفس کیلئے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی،وزیراعظم آفس کیلئے 25 کروڑ 27 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں ای پاسپورٹ کی تیاری کیلئے 2.9 ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوئی،ای پاسپورٹ کی تیاری کیلئے جدید مشینیں اور سسٹم خریدے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیب کیلئے 37 کروڑ 60 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی، ای سی سی اجلاس میں وزارت تجارت کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ مشن اِن چائنا کیلئے 22 کروڑ 67 لاکھ کی منظوری دی گئی، سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے گرانٹ منظور کر لی گئی۔ای سی سی نے سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے 30 ارب روپے منظور کیے،فنڈز رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ سے دیئے جائیں گے، اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے