اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے حکومت پنجاب لگژری گاڑیاں خریدے گی

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے حکومت پنجاب لگژری گاڑیاں خریدے گی۔

ذرائع کے مطابق چائنیز کی سکیورٹی کے لئے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دیدی، منظوری آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے دو ہزار سولہ میں 23 لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لئے خریدی تھیں، دو ہزار سولہ کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چائنیز پروجیکٹ میں اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑیاں کم پڑ گئیں، حکومت پنجاب نے پنجاب میں جاری چائنیز پروجیکٹ کی سکیورٹی کے لئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی۔

ذرائع محکمہ داخلہ نے بتایا کہ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں دو ہزار اکیس ماڈل کی بم پروف اوریجنل خریدی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے