02 Nov 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 141 مریض سامنے آگئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں 954 جبکہ رواں سال اب تک 5897 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی 118 ، لاہور اور اٹک سے 4،4 ڈینگی کے کیس سامنے آئے ہیں ۔ چکوال اور وہاڑی سے 3،3 اور گوجرانوالہ سے 02 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔