اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حق اورسچ کی آواز اُٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے ، احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کیلئے آزاد صحافت کا ہونا نہایت ضروری ہے، صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں ، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن و داعی ہوں، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے، بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے ذمہ دار اور باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے