01 Nov 2024
(لاہور نیوز) ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور جامشورو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، کراچی سینٹرل، کراچی ساؤتھ، پشین، لکی مروت، میر پور خاص، کراچی ایسٹ، کراچی کورنگی، کوئٹہ، ژوب، پشاور، ڈی آئی خان، اٹک اور میانوالی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری ہے، چار کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، رواں برس 43 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔