01 Nov 2024
(لاہور نیوز) ڈینگی کے وار نہ رک سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں ڈینگی کے 162 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں 972 جبکہ رواں سال اب تک 5756 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 133 ،لاہور سے ڈینگی کے 7کیس رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد 5، اٹک 4، چکوال 3 اور شیخوپورہ سے 2 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ، جہلم، قصور، لودھراں، گجرات، خوشاب، لیہ اور نارووال سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔