اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع، سکیورٹی انتظامات سخت

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) لاہور کے نواحی قصبے رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آج سے آغاز ہو گیا، اجتماع 3 نومبر کی صبح 8 بجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔

رائے ونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور، پشاور، ملتان اور کوئٹہ کے علاوہ بیرون ملک سے لاکھوں مندوبین شرکت کریں گے۔

اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے لئے پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے جوان مامور ہیں، اس کے علاوہ تبلیغی جماعت کے رضا کار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس لاہور  نے رائے ونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے لئے ٹریفک کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق ایس پی صدر شہزاد خان کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز ، 110 پٹرولنگ افسران اور 999 ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے 7 سٹینڈز مختص کئے گئے ہیں۔

دوسرے شہروں سے آنے والے شرکاء موٹروے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کریں گے، جی ٹی روڈ اور راولپنڈی، اسلام آباد کی طرف سے آنے والے شرکاء کو براستہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹروے کے ذریعے ٹھوکر نیاز بیگ بھجوایا جا رہا ہے جبکہ اوکاڑہ کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ مانگا بائی پاس رائےونڈ اجتماع میں پہنچ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے