اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت کا دارالحکومت آلودگی میں لاہور سے آگے نکل گیا

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) طویل انتظار کے بعد بالآخر بھارت کا دارالحکومت آلودگی میں لاہور سے آگے نکل گیا۔

آلودگی کے اعتبار سے لاہور اور بھارت کا  دارالحکومت نئی دہلی قریبی حریف ہیں، دونوں کے درمیان یہ کشمکش مسلسل چلتی رہتی ہے لیکن رواں سیزن کے دوران بیشتر اوقات میں لاہور ہی دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا، اب صورت حال میں تبدیلی آئی ہے کہ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا جبکہ نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 223 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ 406 ایئر کوالٹی انڈیکس گلبرگ کے علاقے میں رہا، شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں آلودگی کی شرح 376 رہی جبکہ لاہور کے پوش علاقے عسکری 10 میں اے کیو آئی 284 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق لاہور میں اچھی رفتار سے چلنے والی ہوا آلودگی میں کمی کا باعث بنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے