اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملے ، نیشنل سرٹ ایڈوائزری جاری

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافے کے بعد کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

نیشنل ایڈوائزری کے مطابق ہیکنگ کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کی حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف ہوا ، واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرکے ذاتی اور آفیشل پیغام تک رسائی حاصل کی جاتی ہے، سائبر سکیورٹی ایڈوائزری میں صارفین کو اہم حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق صارفین ہیکنگ سے بچنے کیلئے واٹس ایپ پر مضبوط پاسورڈ استعمال کریں، واٹس ایپ صارفین نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بائیو میٹرک کے ذریعے لاک رکھیں، پبلک وائی فائی پر واٹس ایپ کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سرگرمی کی نگرانی کریں، صارفین کو کلاؤڈ بیک اپ کو غیر فعال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ صارفین واٹس ایپ پر بلٹ ان سکیورٹی فیچرز استعمال کریں، صارفین اینٹی وائرس اور اینٹی مالویئر سافٹ ویئر انسٹال کریں۔

ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ سکیورٹی اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، صارفین کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے