(لاہور نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پانچ ٹیچنگ ہسپتال بارہ ارب روپے سے زائد کے مقروض نکلے۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے بجٹ میں معمولی اضافہ ہسپتالوں پر بھاری پڑنے لگا، ہسپتالوں کی جانب سے ادویات و دیگر اشیاء کی خریداری پر اربوں کے واجبات ہونے کا انکشاف ہو گیا۔
سروسز ہسپتال لاہور ڈھائی ارب روپے کے قریب کا مقروض ہے، گنگارام ہسپتال پر ڈیڑھ ارب روپے واجبات کی ادائیگی باقی ہے، جناح ہسپتال پر 90 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہونے کا انکشاف ہوا۔
اس کے علاوہ میو ہسپتال لاہور پر 3 ارب 60 کروڑ روپے کی رقم واجبات ادا نہ ہو سکی، لاہور جنرل ہسپتال 95 کروڑ روپے کی لائبلٹیز دینے کا منتظر ہے، پی آئی سی لاہور 3 ارب سے زائد کی رقم کا مقروض ہے۔
مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافے کے لحاظ سے بجٹ نہ بڑھایا گیا، ہسپتال اور ادویات سمیت دیگر سرجیکل و ڈسپوزیبل آلات اور جنرل سٹور آئٹمز کے باعث ٹھیکیدار کمپنیوں کے مقروض ہیں۔