26 Oct 2024
(ویب ڈیسک)شاہینوں کے آف اسپنر ساجد خان کی جانب سے اپنی لک پر انوکھا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں ساجد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو نہیں ڈرایا ہے، اللہ نے لُک اور آنکھیں ہی ایسی دی ہیں کہ ہنسیں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں،اس میں میرا کیا قصور ہے۔پاکستان کے عوام کو اس جیت کی ضرورت تھی،ساجد خان کا کہنا تھا کہ بڑے اسٹارز کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں، سینئرز ہوں یا جو نیئرز ، سب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔