اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کے لئے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہو گی، شان مسعود

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کے لئے ہر کنڈیشن میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔

کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس جیت کا کریڈٹ پورے پاکستان کو جاتا ہے، ہمیں ہر طرح کی وکٹ پر اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے تیار رہنا ہو گا،  یہ ٹیم گیم ہے، یہ انفرادی گیم نہیں ہے، ٹیم کی ضرورت کے مطابق حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ہم اکٹھے بیٹھے، کوچنگ سٹاف اور سلیکشن کمیٹی بیٹھی، ہم  نے سوچا کہ ہم کس طرح 20 وکٹیں لے سکتے ہیں؟؟ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمرز کو سلیکٹ کیا۔

 شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 6 ٹیسٹ میچ ہارنے کا کوئی دباؤ نہیں لیا، سب سے بڑا دکھ تھا کہ ہم مجموعی طور پر ہارے، اللہ کا شکر ہے اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، مقصد یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ترقی کرے اور بہتری آئے، ٹیم کے سلیکٹرز  نے بہت سپورٹ کیا، جدھر کھیلیں گے اس صورتحال کے مطابق اڈجسٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا مجھے اطمینان ہے کہ ہم ٹاس ہار کر بھی میچ جیت گئے، ہم  نے خود بھی ان صورتحال میں بہت کم بیٹنگ کی ہے، یہاں اچھی بیٹنگ کرنا ہمارے لئے بھی اتنا ہی بڑا چیلنج تھا جتنا انگلینڈ کے لئے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے