24 Oct 2024
(لاہور نیوز) ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں ڈینگی کے 129 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سے 10 اور راولپنڈی میں 107 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد، چکوال، سیالکوٹ اور رحیم یار خان سے ڈینگی کے دو دو کیس سامنے آئے ہیں، اٹک، سرگودھا، گجرات اور خوشاب سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا، ایک ہفتے میں ڈینگی کے 779 جبکہ رواں سال 4657 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ انتہائی اہم ہے، شہری ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، تمام سٹیک ہولڈرز مل کر ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں تاکہ پنجاب کو ڈینگی سے محفوظ بنایا جا سکے۔