21 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 80 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 74 جبکہ لاہور سے 3 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ اٹک، چکوال اور ساہیوال سے ایک، ایک نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 838، رواں سال اب تک 4297 کیسز رپورٹ ہوئے۔