18 Oct 2024
(ویب ڈیسک)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی جانب سے پاکستانی کرکٹ پر سوال اٹھائے جانے کا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کےمطابق عاقب جاوید نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔گمبھیر نے مجھ سے پوچھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کے باوجود کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ پاکستان کی گرتی ہوئی کارکردگی سے پاک بھارت میچز کا جنون کم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاک بھارت ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتی ہیں، تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی ہوم اور آوے میچز میں کارکردگی نہایتی غیر تسلی پخش رہی ہے۔