اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

مریم نواز کا طلباء کیلئے 130 ارب روپے کے ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آغاز

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے طلباء کے لئے 130 ارب روپے کے ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا جس کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے۔

جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ ہونہار سکالر شپ کے تحت 68 ڈسپلن/مضامین کے طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا، مریم نواز کی ہدایت پر ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملیں گے، پنجاب بھر کی 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلبہ سکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔

انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے تحت 4 سے 5 سال تک سکالر شپ مہیا کئے جائیں گے، طلبہ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لئے میٹرک کے 30 فیصد اور انٹر میڈیٹ کے 70 فیصد مارکس سے میرٹ بنے گا۔

ہونہار سکالر شپ کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، 22 سال سے کم عمر، 3 لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے پنجاب کے شہری سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ بھی سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے۔

مریم نوز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کاہر طالب علم میرا بیٹا اور ہر  طالبہ میری بچی ہے، طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کے لئے  خالصتا میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ  دئیے جائیں گے، ہونہار سکالر شپ کا مقصد محدود وسائل کے ساتھ اچھے نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاہم honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر 18 اکتوبر تک سکالر شپ کے لئے اپلائی کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے