14 Oct 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے علی الصبح قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے بیسمنٹ اور فلورز کے کاموں کا معائنہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا، تعمیراتی کاموں کے معیار کو چیک کیا اور پراجیکٹ سے متعلق پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی دیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا پراجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈلائن تک مکمل کرنا ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے پوری ٹیم کو دن رات کام کرنا ہے۔