اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زرنش خان نے ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی!سابقہ اداکارہ نے ایسا کیوں کیا؟جانئے

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان پہنچنے پر ہونی والی پریشانی کےلیے ان سے معافی مانگی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے ذاکر نائیک کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی ہے، جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچنے پر پی آئی اے کی جانب سے اضافی سامان پر اخراجات کا شکوہ کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی ویڈیو میں شکوہ کیا تھا کہ جب وہ ملائیشیا سے پاکستان آئے تو ان کے پاس 1000 کلو سامان تھا، جس پر انھوں نے پی آئی اے کے کنٹری منیجر سے بات تھی۔ پی آئی اے کی طرف سے انھیں پیش کش کی گئی تھی کہ اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا تھا بلکہ شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ انڈیا ہے جہاں غیر مسلم مجھے دیکھ کر ہزار، دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے مگر یہاں پاکستان میں ریاستی مہمان ہوں اور پی آئی اے افسر صرف پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں‘‘۔

اداکارہ زرنش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ: ’’ہر چیز میں شرمندہ کرنا فرض سمجھتی ہے ہماری قوم۔ ہمیں شرم آنی چاہیے، یہ شرم کا مقام ہے۔ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے دل سے معذرت خواہ ہوں۔ یاد رہے کہ اداکارہ زرنش خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ کسی ڈرامے میں کام نہیں کررہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے