اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق مرکز سے نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی گئی۔

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر کو ڈی چوک کے پُرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیش نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج منسوخ کر دیا گیا، مینڈیٹ چور حکمران سفاکیت ترک کرنے پر آمادہ نظر نہیں آ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد بہت اہم انٹرنیشنل اجلاس ہو رہا ہے جس میں ایک درجن سے زیادہ ممالک کے صدور اور وزرا اعظم شریک ہو رہے ہیں۔

اجلاس کے موقع پر 900 وفود اسلام آباد میں موجود ہوں گے، علاوہ ازیں 200 کے قریب انٹرنیشنل میڈیا ارکان بشمول بھارتی میڈیا موجود ہوں گے، ایسے نازک مرحلے پر اسلام آباد پر ایک اور چڑھائی سے ملکی سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ 

2014 میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تب بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے انہیں دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا، دھرنوں کی سیاست سے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے