اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن کا سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سپیکر قومی اسمبلی و سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے لکھے جانے والے خطوط کا معاملہ زیر غور آیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم  نے خطوط سےمتعلق قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو دو، دو خطوط لکھے ہیں، سپیکرز نے اپنے دونوں خطوط میں اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس بغیرنتیجہ ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن نے دونوں سپیکرز کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ممبرسندھ نثاردرانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمدجتوئی شریک نہ ہوئے، کمیشن دوسینئرممبران کی عدم شرکت کے باعث کوئی فیصلہ نہ کر سکا۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو دو، دو خطوط لکھے تھے جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے