اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا: اسحاق ڈار

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا۔

اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری، وفد اور شریک پاکستانی حکام کو خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی عرب کے مہمانوں کا یہاں آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سعودی وفد کا پرتپاک خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی بہت مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب سٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی ہے، پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول موجود ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم ہے، اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان 2017 میں 24ویں بڑی معیشت تھا، پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط ملک تھا، پاکستان آئندہ چند سالوں میں جی 20 ممالک میں شامل ہونے والا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو جب 2022 میں وزارت عظمیٰ ملی تو ملک کو دوبارہ معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دوبارہ جی 20 ممالک میں شامل ہو گا، روپے کی قدر میں استحکام، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی گورنمنٹ معاشی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہے، مہنگائی کم ہوئی ہے، فارن ریزرو میں اضافہ ہوا ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا جا رہا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے، پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے، آئی ٹی، مائنز اینڈ منرلز، زراعت اور فوڈ سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ زراعت، قابل تجدید توانائی کے شعبے سعودی سرمایہ کاری کیلئے کھلے ہیں، پاکستان کی زرمبالہ کی مد میں سعودی عرب نے قابل ذکر مدد کی، ہماری ترجیح میکرواکنامک استحکام ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ صرف معیشت پر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے