اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں: سعودی وزیر سرمایہ کاری

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز) سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لئے دوسرا گھر ہے، ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، ہماری معیشت اور معاشرت ایک دوسرے سے جڑی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی ملین پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزنس فورم کاروباری افراد کیلئے بہترین فورم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تجارت بڑھانے کیلئے جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہئے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہمارے لئے اہم ہے، پاک سعودیہ تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، مفاہمتی یادداشتیں دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اہم سنگ میل ہیں، معاہدے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہیں۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: سربراہ آئی ایف سی

پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ آئی ایف سی ولید المرشد نے کہا کہ پاکستان میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاری کیلئے پاکستان سے بات چیت مثبت رہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کو فروغ دیں گے، پاکستانی سرمایہ کاروں میں کاروبار  کے لحاظ سے پوٹینشل موجود ہے، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایگزم بینک کے تامرالشطری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہب اور اقدار پر مبنی مشترکہ تعلقات قائم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے