10 Oct 2024
(لاہور نیوز) وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے سعودی عرب سے نجی سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔
دنیا نیوز سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے محمداورنگزیب نے کہا سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا ہے، ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے سعودی وفد کیساتھ معاہدے ہوں گے، ملکی اکانومی درست سمت میں گامزن ہے جس کے نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک پر جلد پیشرفت ہو گی۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا بزنس فورم میں وزیرخارجہ، وزیر پٹرولیم، وزیر تجارت شریک ہوں گے، سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز شریک ہوں گے، بزنس فورم میں سعودی وفد اور سرکاری و نجی شعبہ سے منسلک افراد بھی شریک ہوں گے۔