07 Oct 2024
(لاہور نیوز) برائلر کی قیمت میں کمی نہ آسکی، خریدار پریشانی میں مبتلا ہیں۔
مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو پر برقرار ہے، زندہ برائلر ہول سیل 397 ، پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر ہے، انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہو گئی۔
فارمی انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 292 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 640 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔