07 Oct 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سرکاری نرخوں میں 3 سبزیاں اور 2 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے۔
سرکاری نرخوں کے مطابق ادرک 850 روپے، لہسن 650 روپے، سرخ مرچ 250 روپے، پیاز 190 روپے، ٹماٹر 150 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ میتھی 250 روپے، کریلے 200 روپے، گوبھی 150 روپے، بینگن 140 روپے اور آلو 120 روپے کلو بکنے لگے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 روپے، درجہ دوم 130 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، آڑو 400 روپے، سیب گاچہ 280 روپے، آم چونسہ 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔