05 Oct 2024
(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہو گئی تاہم کمی کے باوجود قیمت پونے 3لاکھ روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کے قیمت 700روپے کم ہو کر2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 600 روپے کم ہو کر 2لاکھ36 ہزار 197 روپے ہو گئے۔
قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس سے فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 653 ڈالر ہو گیا۔