اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے کی کوشش، ملزم گرفتار

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

خاتون کے مطابق ملزم راستے میں آتے جاتے اسے تنگ کرتا اور دوستی کرنے کا کہتا تھا، خاتون کے انکار پر ملزم  نے دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کرنے لگا، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو فوراً موقع پر بھیجا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق دوستی سے انکار پر ملزم خاتون کے گھر گھس گیا اور زیادتی کی کوشش کی،ملزم نے خاتون کو تیزاب سے جلانے کی کوشش بھی کی، خاتون کے شور مچانے پر گھر والے اکٹھے ہو گئے تو وہ شخص موقع سے فرار ہو گیا۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی کاوش سے پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا، لودھراں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست میں لے لیا، خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے