05 Oct 2024
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم 11 اکتوبر کو عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی۔
عدالت نے ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک ویڈیو کے ذریعے کردار کشی کی جارہی ہے، فلک جاوید نامی خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے۔