05 Oct 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 2014 میں دیئے گئے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 10اکتوبر کو سماعت کرے گا ۔
تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اے کے ڈوگر انتقال کرچکے ہیں ، رجسٹرار آفس کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔