شہرکی خبریں
بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی کال، لاہور کے خارجی راستے بھی بند
04 Oct 2024
04 Oct 2024
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر لاہور کے خارجی راستے بھی بند کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ موٹروے، بابو صابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے، اسلام آباد جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بابوصابو انٹرچینج پر واٹر کینن، قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہونے کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
بابو صابو انٹرچینج عام ٹریفک کے لئے بند ہے، ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج سے بھی کسی قسم کی ٹریفک کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی داخلے پر کنٹینرز لگا کر پابندی عائد کر دی گئی۔
بابوصابو انٹرچینج پر واٹر کینن، کنٹینر، قیدیوں کی وین پہنچا دی گئی، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔