اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، سنٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلیوں کا امکان

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 24-2023 کے لیے4 کیٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے منتخب کیا تھا،ان کرکٹرز کے معاہدے 30 جون 2024 کو ختم ہوچکے ہیں۔

تاحال کرکٹ بورڈ نے 25-2024 کے سنٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا، البتہ اطلاعات ہیں کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہے۔

اے” کیٹیگری میں پچھلے سال کی طرح بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ہی رہیں گے اور یہاں کسی نئے نام کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ کپتان شان مسعود “ بی “ کیٹیگری تک محدود رہیں گے، ان کے ساتھ اس کیٹیگری میں نسیم شاہ ، فخر زمان اور شاداب خان کی جگہ پکی ہے۔

البتہ پچھلے سنٹرل کنٹریکٹ میں“ بی “ کیٹیگری کا حصہ بننے والے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر حارث رؤف کا“ بی “ کیٹیگری میں رہنا ناممکن ہے۔

سی “ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق برقرار رہیں گے، البتہ یہاں ان کے ساتھ صائم ایوب، سعود شکیل ، اُسامہ میر اور میر حمزہ کی شمولیت متوقع ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے قبل اس وقت کے چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف سے مطالبات تسلیم کروانے والے کرکٹرز کے لیے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں مراعات اور مالی فوائد پچھلے کنٹریکٹ کے تناظر میں بڑھنے کا فی الحال امکان بہت کم ہے کیونکہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی کا گراف گر گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے