03 Oct 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 723 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 690 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 163 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔