اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

22 سالہ اقصٰی کو گاڑی نے ٹارگٹ کر کے ہٹ کیا، فوٹیج موصول

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(لاہور نیوز) گلبرگ میں لڑکی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے معاملے پر سی سی ٹی وی فوٹیج میں اصل حقائق سامنے آ گئے۔

دنیا نیوز / لاہور نیوز کو حادثے کی فوٹیج موصول ہو گئی، پولیس اور لواحقین نے پہلے اقصیٰ کی موت کو حادثہ تصور کیا، فوٹیج کے مطابق 22 سالہ اقصٰی کو سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑی نے ٹارگٹ کر کے ہٹ کیا، اقصیٰ کو جس گاڑی نے ہٹ کیا وہ پہلے سے اسکے انتظار میں کھڑی تھی۔

فوٹیج کے مطابق اقصٰی جیسے سٹرک کراس کرنے لگتی ہے کھڑی گاڑی زک زیک کرتے اسے ہٹ کرتی ہے، پولیس نے گاڑی شناخت کے بعد مالک کو بھی تلاش کر لیا ہے۔

 لواحقین کے مطابق اقصٰی انشورنس کمپنی میں دو سال سے نوکری کر رہی تھی۔

 والدہ اقصٰی کا کہنا تھا اقصیٰ بیٹی نہیں بیٹا تھی، وہ نوکری کرکے اپنی بہنوں کو پڑھا رہی تھی، اقصیٰ 4 بہنیں تھیں اور ایک بھائی چھوٹا ہے۔

والدہ نے انصاف کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا میری بیٹی کو قتل کیا گیا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے